ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ،وزیراعظم اداروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ،وزیراعظم اداروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،70سال سے جو مذاق ہو رہا ہے لوگ اب نہیں ہونے دیں گے، ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کر عوام کوآزادی دلائیں گے۔ جمعرات کو کیپٹن(ر)صفدر نے صحافی کے سوال کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اتوار کوملاقات کیوں کی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم طیارہ سازش کیس میں جیل میں رہے۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست پوری دنیا میں

مذاق بن گئی ہے، وزیراعظم چاہتے ہوں گے اس مذاق کو ختم کیا جائے، وہ دیکھ رہے ہیں ذاتی انا کی خاطر اداروں پر آنچ آرہی ہے، وزیراعظم اداروں اور ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، 70سال جو مذاق ہوا لوگ اب نہیں ہونے دیں گے۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کر عوام کو آزادی دلائیں گے، بڑے مقصد کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، یہ اعصاب کی جنگ ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *