پنجاب کے ہسپتال میں افسوسناک ترین واقعہ

بہالپور: پنجاب کے ہسپتال میں افسوسناک ترین واقعہ پیش آ گیا۔ ایکسرے ٹیکنیشن نے مکا مار کر مریضہ بچی کو مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ صحت کو بہتر بنانے کے جو بلند و بانگ دعوے کئیے جاتے ہیں ان کی حقیقت انہی ہسپتال میں ہونے والے واقعات سے عیاں ہے۔ایسا ہی ایک افسوسناک ترین واقعہ بہالپور کے نجی ہسپتال میں پیش آیا جہاں ایکسرے ٹیکنیشن نے مکا مار کر 9 سالہ مریضہ بچی کو مار ڈالا۔

بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو سیدھا نہ کھڑے ہونے پر ٹیکنیشن نے مکا مارا جس پر بچی موقع پر دم توڑ گئی۔بچی کے والد کا مزید کہنا تھا ایکسرے ٹیکنیشن نے مجھے بھی تھپڑ مارا کہ بچی کوسیدھا کھڑا کرو۔ایکسرے ٹیکنیشن نے بچی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسکے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *