August 18, 2018

’’دو بڑی ایٹمی طاقتوں کی آپس میں ملاقات ‘‘ کم جونگ ان نے چینی صدر کو کیا یقین دہانی کرادی ؟

’’دو بڑی ایٹمی طاقتوں کی آپس میں ملاقات ‘‘ کم جونگ ان نے چینی صدر کو کیا یقین دہانی کرادی ؟

بیجنگ(این این آئی) شمالی کوریا نے سربراہ کم جونگ اْن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے سربراہ کم جونگ اْن کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔ کم جونگ اْن کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور امریکا انکی کوشش کا خیرسگالی کے

ساتھ جواب دے اور امن اور استحکام کا ماحول تیار کرے تو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے بھی چینی صدرکو دورہ شمالی کوریا کی دعوت دی گئی جو قبول کرلی گئی۔واضح رہے کہ سربراہ شمالی کوریا کا 2011 میں برسراقتدارآنے کے بعد یہ پہلاغیرملکی دورہ ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Related posts