عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا،یکم اپریل سے عملدرآمد شروع ہوگا،احکامات جاری

milk.png

کراچی (نیوزڈیسک) دودھ کے نرخ میں اضافے کا نوٹیفکیشن عدالتی منظوری کے بعد جاری ہوگا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے زیر صدارت اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے 94 روپے لیٹر قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔ دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا شہر میں دودھ کی نئی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہوگی۔

دودھ کی قیمتوں کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور 20 مارچ کو ہونے والی سماعت میں عدالت نےشہریوں کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت مقرر 85کرنے کی ہدایت کی تھی، کمشنر کراچی نے صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے ڈیری فارمرز کیلیے پیداواری قیم روپے فی لیٹر، ہول سیل کی سطح پر 88.75 روپے فی لیٹر جبکہ خوردہ سطح پر 94 روپے لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔نئی قیمت کا نوٹیفکیشن کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نافذ العمل ہوگا، دودھ کی قیمتوں پر ہر 3ماہ بعد نظر ثانی کی جائیگی، مقرر کردہ نرخ افراط زر کی شرح سے منسلک ہوں گے اور ملک میں مہنگائی کے تناسب سے قیمت میں ردوبدل ہوگا۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے کیاجائے گا۔ دودھ کے نرخ میں اضافے کا نوٹیفکیشن عدالتی منظوری کے بعد جاری ہوگا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے زیر صدارت اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے 94 روپے لیٹر قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔ دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا شہر میں دودھ کی نئی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہوگی۔دودھ کی قیمتوں کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور 20 مارچ کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہریوں کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *