امریکہ کومشترکہ آپریشن کی پیشکش کرکے آپ کروانا کیا چاہتے ہو؟؟؟پاک فوج کو کیا سمجھ رکھا ہے؟؟؟چودھری نثار ایک بار پھر خواجہ آصف پر پھٹ پڑے

2-67.jpg-67.jpg

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کاکہنا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے امریکہ کو پاکستان میں مشترکہ فوجی آپریشن کی پیشکش درست فیصلہ نہیں ۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے وزیرخارجہ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مسلح ہے اور ہر طرح کے آپریشن کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ کسی دوسرے ملک کو کیوں اجازت دی جائے کہ وہ پاکستان میں آکر آپریشن کرے ۔ یہ ہمارے ملک کی داخلی سلامتی اور خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو خوش کرنے کیلئے مشترکہ آپریشن کا پروپوزل دینا ہی ہے تو اسے پاکستان اور افغانستان دونوں میں مشترکہ کارروائی سے مشروط کیا جائے کیونکہ افغانستان

میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانے دن کے اجالوں کی طرح واضح ہیں اور ان کے مکمل ثبوت بھی موجود ہیں۔دونوں ملکوں کو وہاں بھی مشترکہ کارروائی کرنی چاہیے۔ صرف پاکستانی علاقے میں ہی کیوں کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *