مریم نواز کے جھوٹ آسمان چھونے لگے، عوام سے ایسے غلط بیانی کی کہ ویڈیو سامنے آنے پر شرم سے پانی پانی ہو گئیں

2-66.jpg-66.jpg

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے جھوٹ آسمان چھونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر مبشر لقمان نے مریم نواز کی دو ایسی ویڈیوز عوام کو دکھائیں جس میں سے ایک ویڈیو میں جیو نیوز سے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹرل لندن میں میری پراپرٹی تو دور کی بات پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے ،میں اپنے والد کے پاس رہتی ہوں اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میری ، میری والدہ اور بھائیوں کی پراپرٹی یہ

کہاں سے نکال کر لے آئے ہیں یہ اگر اس بات کو ثابت کر دیں تو میں مان جاﺅں گی۔ اس ویڈیو کے تقریباً چھ سال بعد ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے تقریباً 90، 95 کروڑ کے اثاثے ہیں جو کہ ڈکلیئرڈ ہیں اور ہر سال وہ باقاعدگی سے اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کرتی ہیں جس کا ایک ایک ثبوت انہوں نے عدالت میں دیا ہے۔ اینکر مبشر لقمان نے بتایا کہ مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے یہ کہا کہ انہیں ان کے سسر ماہانہ 1400 ریال تنخواہ دیتے ہیں۔ اب یہ نہیں معلوم کہ کیپٹن (ر) صفدر ایسی کون سی نوکری کرتے ہیں جس کے عوض انہیں ماہانہ 1400 ریال ملتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *