بڑا سیاسی دھماکہ، چوہدری نثار نے شریف خاندان سے متعلق ایسی بات کہہ ڈالی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

2-63.jpg-63.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف عدالتی فیصلہ حقائق پر مبنی ہے، کیسز پر ان کا موقف پہلے دن سے ہی واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے کیسز پر میرا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ ان کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عدالت میں انصاف نہیں ہوا تو

ہمیں دوسری اور پھر تیسری عدالت میں جانا چاہیے لیکن کیسز کے فیصلے عدالت میں ہی ہوں گے۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جلتی پر تیل نہیں ڈال رہے ، شریف خاندان کے خلاف عدالت فیصلہ حقائق پر کر رہی ہے ہمیں عدالت میں اپنا کیس پورے زورو شور سے لڑنا چاہیے اور اس سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے یہ میاں نواز شریف، پارٹی، ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد چوہدری نثار نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور وہ پارٹی قیادت کے فیصلوں سے خوش نہیں تھے جس کے باعث انہوں مشاورتی اجلاسوں میں بھی نہیں بلایا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *