ٹیم کی شکست پر بھارتی شائقین کا آسٹریلوی ٹیم پتھراو

bus.jpg

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ہندوستانی شائقین کو بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 میچ میں بدترین شکست برداشت نہ ہوئی اور میچ کے بعد ہوٹل کی جانب جانے والی آسٹریلین ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جیسن بہرن ڈروف کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت
آسٹریلیا کو دوسرے ٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 برابر کردی۔بھارتی شائقین سے یہ بدترین شکست برداشت نہ ہوئی اور میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی پر آسٹریلین ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا۔آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوٹل واپسی پر ہماری بس پر ایک پتھر پھینکا گیا جس سے ہم بہت خوفزدہ محسوس کر رہے ہیں۔اس تصویر میں شیشے کو ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور فنچ کی ٹوئٹ کو ڈیوڈ وارنر نے ری ٹوئٹ اور گلین میکس ویل نے لائک کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا انٹرنیشنل میچ تھا اور پہلے ہی میچ میں اس واقعے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی متوقع ہے جس پر گوہاٹی مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروہم ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *